*اے میرے ﷲ ۔۔۔ میں بہت تھک چکی ہوں*
ذمہ داریاں دن بدن بڑھتی جا رہی ہیں.
بیشک زندگی بہت تھکا دینے والی چیز ہے ۔۔ دنیا میں ایسا الجھ گئی ہوں کہ سکون کھوتی جا رہی ہوں آپ سے دور ہو کر جینا نہ پہلے کبھی آیا تھا نہ اب آتا ہے میں آپکی طرف لوٹنا چاہتی ہوں اس دنیا سے نجات چاہتی ہوں میں چھوٹی سے چھوٹی بات بھی آپ سے کیا کرتی تھی...آج اپنے لیئے دوسروں سے دعائیں کراتی پھرتی ہوں...میں جو توکل کی رسی تھامے ہوئے پرسکون رہا کرتی تھی...آج امید بھری آئیتیں تلاشتی رہتی ہوں....بیشک آپ گم نہیں ہوتے ہم گمراہ ہو جاتے ہیں اور مجھے اس گمراہی سے صرف آپ نکال سکتے ہیں میری مدد کردیں ۔۔۔!!
*اے میرے پیارے ﷲ۔*۔
میرے سارے مسائل کو تو ہی جانتا ہے... تو ہی مجھے سمجھتا ہے... ۔
No comments:
Post a Comment